نصیرآباد،تمبو اوردیگر علاقوں میں مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت6افراد ہلاک، خواتین سمیت16افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) نصیرآباد، تمبو، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، صحبت پور، نوتال اور جھل مگسی مختلف فائرنگ کے واقعات و حادثات میں دو بچوں سمیت چھ افراد جانبحق جبکہ دو خواتین سمیت سولہ افراد زخمی دو سو چھ بھیڑ بکریاں دو بیل ایک گائے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی لانگو محلہ انڈسٹریز ایریا میں معمولی تکرار پر دو بھائی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے خودکار ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی عمران علی ولد علی حسن عمرانی موقع پر ہی جانبحق جبکہ دوسرا بھائی اسرار احمد ولد علی حسن عمرانی شدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی و مرنے والے کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے جبکہ شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے سے اہل محلہ میں سوگ کا سماں چھا گیا اور ہر انکھ اشکبار ہو گئی گزشتہ شب شدید طوفانی اندھی اور موسلادھار بارش تمبو قیامت بن کر ٹوٹ پڑی تمبو خانکوٹ پولیس تھانہ کی حدود مگسی شاخ ساٹھ ڈپ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے بہن و بھائی علی رضا اور گل نگاہ ولد محب علی لہڑی جانبحق جبکہ اسماعیل علی شدید زخمی ہوگئے واقعے میں مرنے اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود پٹ فیڈر بیرون منجھو شوری کے علاقے میں محمد ابراہیم بگٹی کے گھر آسمانی بجلی گرنے سے چرواہا وزیر خان جانبحق جبکہ رحم علی ولد دھنی بخش شدید زخمی ہوگیا آسمانی گرنے سے خانہ بدوش کے ریوڑ میں اگ لگنے سے دو سو سے زیادہ بھیڑ بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں ڈیرہ اللہ یار میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک نوجون حسنین سرھیو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیرہ اللہ یار شہید محمد مراد جمالی اسٹیڈیم کے قریب اندھی سے بجلی کے کھمبے گرنے سے ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے صحبت پور کے قریب عادل پور پولیس تھانے کی حدود سوئی و پٹ فیڈر کے درمیانی علاقے میں زمینی تکرار پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم ایک شخص میواخان بگٹی جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹوڈی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور عبدالغفار بھٹو شدید زخمی ہوگیا گنداواہ لانڈھی روڈ ضلع ٹیکس چوکی پر ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے میاں بیوی محمد اسماعیل مگسی اور سداراں بی بی زوجہ محمد اسماعیل مگسی شدید زخمی ہوگئے مسلح ڈاکو فرار جبکہ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جھل مگسی کے علاقے گاوں قاضی اسماعیل میں ایک گھر پر اسمانی بجلی گرنے سے دو بیل ایک گاے اور چھ بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں