کوئٹہ(این این آئی)مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کیسکو کے عملے کو یرغمال بناکر گاڑیاں چھین کرفرار ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے صدیق آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کیسکو کے عملے پر حملہ کردیا اور انہیں یرغمال بناکر ٹرک،کرین اور پک اپ گاڑی چھین کرفرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

