ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد مسلح افراد کی فائرنگ سے لہڑی قبیلے کا نوجوان جانبحق ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود ایری لاڑو بکھیرہ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لہڑی قبیلے کے نوجوان رجب علی لہڑی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

