صارفین بجلی کے بل “راست اکاونٹ” کے زریعے آن لائن جمع کرواسکتے ہیں،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے تمام صارفین اپنے بجلی کے بل کی ادائیگی اب گھربیٹھے کسی بھی وقت “راست Raast “اکاونٹ کے زریعے جمع کرواسکتے ہیں۔ راست اکاونٹ کے زریعے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے صارف کو کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی اور یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔اب ہر صارف گھربیٹھے بجلی کے بل پردرج شدہ کیو آر کو ڈ(QR Code) سکین کرنے کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی نظام “راست Raast “کے تحت فوری طورپر باآسانی جمع کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ بجلی کے بل قسط کرنے والے صارفین کیلئے بھی یہ سہولت دستیاب ہیں جس کیلئے صارف متعلقہ ایکسئن، ریونیوآفیسراور سب ڈویژنل آفیسرسے بجلی بل کی رقم قسط کرکے مطلوبہ رقم ریکارڈمیں درج کروانے کے بعد “راست Raast ” اکاونٹ کے زریعہ جمع کرواسکیں گے جبکہ اس سے قبل پوسٹ آفس اور نیشنل بینک کے زریعے اقساط اور درستگی والے بجلی بلوں کی ادائیگی کیاجارہاتھاجس کے لئے بعض صارفین کو مشکلات کا سامنادرپیش رہتاتھا۔راست اکاونٹ کے زریعے کسی بھی ادائیگی سے صارف کے جمع شدہ رقوم کا ریکارڈ بھی محفوظ اوراپ ڈیٹ رہتا ہے۔لہٰذا صارفین اب کسی بھی وقت گھربیٹھے “راست Raast ” سے منسلک اپنے موبائل بینکنگ ایپ کے زریعے بجلی بلوں کی ادائیگی فوری اور محفوظ طریقے سے کروائیں اور ادائیگی مکمل ہونے پر صارف کو فوری طورپر ایک تصدیقی پیغام بھی موصول ہوجائے گا۔علاوہ ازیں “راست Raast ” کے زریعے بجلی کے نئے کنکشن کی ڈیمانڈنوٹس، ڈٹیکیشن بلوں کی ادائیگی اور ری کنکشن فیس بھی جمع کئے جاسکتے ہیں۔ان اقدامات سے صارفین کی جانب سے رقوم کی ادائیگی کے نظام میں شفافیت کے ساتھ ساتھ بلوں کی بروقت وصولی کے عمل میں بھی آسانی ممکن بنائی گئی ہے۔لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کے اس جدید نظام سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے بجلی بل “راست Raast ” اکاونٹ کے زریعے بروقت جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں