کوئٹہ(این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری کے پریس ریلیز کے مطابق ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے مختلف زونل عہدیداروں اور سینئر ممبران کا ایک اہم اجلاس 30 اپریل بروز آج(جمعرات) چمن پھاٹک میں منعقد ہوگا اجلاس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے مسائل زیر بحث آئیں اجلاس سے صوبائی صدر نور زمان کاکڑ نائب صدر حضرت علی اچکزئی حاجی کریم بلوچ اسلم کھیتران پریس سیکرٹری خالد جاوید ایریگیشن کے نادر شاہ محسن مرزا،بی ڈی اے کے عارف بنگلزئی یعقوب سردار غنی قمبرانی زراعت کے سینئر رہنما قاری باسط صالح چھلگری نعمت اللہ کرد، اربن کے ظہور مینگل ثناء اللہ سمالانی ٹیکینیکل حنیف زہری،سی این ڈبلیو کے قہار کاکڑ امین اللہ کاسی اور دیگر رہنما خطاب کرینگے

