محکمہ کے تمام ملازمین اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تومحکمہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پریم کمار

کوئٹہ(این این آئی) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پریم کمار نے کہاہے کہ محکمہ کے تمام ملازمین اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تومحکمہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا،ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسر ای ٹی او 8امیرجان محمد نوتیزئی کی جانب سے محکمے کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران عبدالخالق رنداور سید صدیق شاہ کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی اور برانچ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں تعارفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی تقریب سے ای ٹی او 8امیرجان محمد نوتیزئی، ایپکا یونٹ کے صدر شاہ زمان اکازئی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں محکمے کے افسران جمشید گچکی،محمد کامران اوردیگر نے بھی شرکت کی۔۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پریم کمار نے کہا کہ ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کی محکمہ ہرممکن کوشش کریگا ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی پارٹی منعقد کرنے پر ای ٹی او امیر جان محمد نوتیزئی اوردیگر محکمے کے افسران کا شکریہ اد اکیا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔ای ٹی او امیرجان محمد نوتیزئی نے کہا کہ محکمے کے ریٹائرڈ ہونے والے نے دوران ڈیوٹی عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کی آج وہ باعزت طریقے سے اپنی سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں ہم انکی بہترزندگی کیلئے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں