صحبت پور میں ڈاکٹر حبیب الرحمن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

صحبت پور (عطا محمد کھوسہ ) گاؤں حاجی جہان علی خان کھوسہ میں معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر حبیب الرحمن کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے اہم رہنما پروفیسر منصور احمد عرفان علی ابڑو، سخی سردار شاہنواز خان کے صاحبزادے، حاجی سعید احمد کھوسہ، میر مسعود خان کھوسہ، محمد اسلم کھوسہ، ڈاکٹر محمد موسیٰ کھوسہ اور ڈاکٹر منظور حسین کھوسہ سمیت دیگر عمائدین نے مرحومہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں