صحبت پور میں اندھی گولی لگنے سے بچی زخمی، حالت خطرے سے باہر

صحبت پور( عطا محمد کھوسہ )روجھا جمالی کی رہائشی دعا بی بی دختر عمران کھوسہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد اہل خانہ نے زخمی بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گولی نکال دی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طبی امداد اور ضروری علاج کے بعد دعا بی بی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے اندھی گولی لگنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں