صحبت پور میں یومِ مزدور تقریب، محنت کشوں کے حقوق پر زور

صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا) یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر ضلع صحبت پور میں مزدور یونین کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدوروں کی خدمات قربانیوں اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیفالدین کھوسہ اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی علی احمد خان کھوسہ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں محمد حسین گولہ، ارون کمار راہیجہ، پریش گیہی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں تقریب میں مزدور یونین کے ڈویژنل صدر اقبال احمد عباسی، ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران، شہریوں سمیت صحافی برادری اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے یومِ مزدور کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ مزدور اپنی محنت، لگن اور قربانیوں سے ملک کی معیشت کا پہیہ رواں رکھتے ہیں، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیف الدین کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ مزدور ہمیں محنت کش طبقے کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور بہتر روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مزدور طبقہ خوشحال ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہمیشہ محنت کش طبقے کی انتھک محنت پر قائم رہی ہے اور ہمیں اپنے مزدور بھائیوں کو عزت، تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔اس موقع پر دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو دن رات محنت کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں۔ دیگر مقررین نے بھی مزدوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ مزدور صرف ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ محنت کش طبقے کے حقوق اور ان کی فلاح کیلئے مسلسل جدوجہد کا پیغام دیتا ہے تقریب کے اختتام پر یومِ مزدور کے حوالے سے ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے لگائے اور یکجہتی کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں