محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ین این آئی)صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر ضیاء اللہ لانگو نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مزدوروں کی انتھک محنت اور قربانیاں ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، بہتر سہولیات اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید مؤثر پالیسیوں پر بھی کام جاری ہے وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے انہوں نے مزدور طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں