اوستہ محمد، مزدوروں نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مزدور تنظیمیں

اوستہ محمد(این این آئی)یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں بھی مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مستری مزدور لیبر یونین، ایریگیشن یونین اور متحدہ لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہونے والی ان سرگرمیوں میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور تنظیمیں ہر سال اس دن کو عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ ماضی میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں دی تھیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مزدوروں کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی پالیسی بنائی جائے تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں