ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک دو زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سوئی کی حدود ٹاون سوئی رنگ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں محمد موسی حبیبانی بگٹی موقع پر ہی جانبحق جبک دیگر دو افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرنے و زخمیوں کو سوئی انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات سوئی پولیس کر رہی ہے۔

