ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) سابق صوبائی وزیر ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ہمارے معاشرے کی ترقی و معاشی خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے دنیا بھر میں مزدور طبقہ سخت مشکلات سے دوچار ہے وہ مزدور طبقہ جن کی شب وروز محنت انتھک جدوجہد سے ملک کا پہیہ چلتاہے وہی مزدور اج پوری دنیا میں سب سے زیادہ کھٹن و مصائب کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور طبقات کی فلاح و بہبود انکی معاشی ترقی انکے بچوں کی تعلیم و تربیت انکے علاج معالجے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ان خیلات کا اظہار یکم مئی مزدور ڈے کے حوالے سے منقیدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا اج کے دور میں سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہے اس جدید ترقی یافتہ دور میں مزدور اور محنت کش کسان ہاری کھٹن حالات سے دوچار ہیں منہگائی کے اس دور میں قلیل مزدوری سے انکے گھر کا گزر و بسر نا ممکن ہے ملک کے اندر نہ تو کوئی موثر زرعی پالیسی ہے اور نہ مزدور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفیظ کے لیے کوئی قانون سازی و حکمت عملی ہے حکومت اجرت میں اضافے کے لیے اسمبلوں میں بل تو پاس کرتی ہے لیکن ان پر اج تک عمل درآمد کروانے میں حکومتیں ناکام رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ مزدور طبقات کے حقوق کے تحفیظ روزانہ کی اجرت میں اضافے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا اج اگر ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو اس میں مزدور بھائیوں کسانوں کا مرکزی اور اہم کردار ہے حکومت مزدور طبقے اور بے روزگار نوجوان طبقے کو باعزت روزگار فراہم کرے تعلیم کے دروازے ہر غریب و مزدور کے بچون کے مفت کرے تاکہ مزدور طبقے کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ضلعی انتظامیہ کا غیرمعیاری آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- طاقتور طبقات، حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کو اہل بلوچستان کو ہر قیمت پر فوری اور دیرپا امن دینا ہوگا،بدامنی،بدعنوانی اور دہشت گردی نے پورے بلوچستان کو متاثر کر رکھا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج نے فرائض میں غفلت برتنے پر منجھوشوریٰ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عابد بنگلزئی اور ہیڈ محرر محمد اسماعیل کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے
- کوئٹہ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی، 13 افراد گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا،میر سیف اللہ
- وفاقی وزیر چوہدری جنیدسے سینیٹر جان محمد بلیڈی، ایم این اے پھلین بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
- نوجوان تشدد کے بجائے ترقی کا راستہ اختیار کریں، حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی موجودگی تاریخ کا اہم موڑ اور دفاعی استحکام کی ضامن ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پسنی: کشتیوں پر VMS کی تنصیب لازمی قرار، ماہی گیروں کی حفاظت اور سمندری وسائل کے تحفظ پر زور
- عقل کی بات ممنوع ہے
- معمولی سی خواہش

