ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد ڈکیتی کی دو وارداتیں دو گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی جت محلہ کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سماجی ورکر آصف علی ایری سے موٹر سائیکل دس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود ہجوانی بائی پاس مینگل پھاٹک کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے عرفان علی چیچنی سے موٹر سائیکل چالیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

