ڈیرہ مراد جمالی نوتال تمبو و جھل مگسی میں فائرنگ واقعات،تین افراد ہلاک،خاتون سمیت 11افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی نوتال تمبو اور جھل مگسی میں فائرنگ کے واقعات تین افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں مین بازار ڈی سی چوک کے مقام پر مقامی چاٹ شاپ پر بیھٹے افراد پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کا حملہ شدید فائرنگ سے ایک شخص مبارک علی ولد بشیر احمد ساوند ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی نبی بخش ولد سیف الرحمن ساوند اور ایک راہگیر نورحسن ولد لال حسن جتک شدید زخمی ہوگئے مسلح افراد کی فائرنگ سے پوری بازار میں بھگ دڑ مچ گئی مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی واقعے میں مرنے اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیے گئے جن کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ چھتر کے علاقے فلیجی میں دو قبائل کہیری اور ساوند کے درمیان زمینی تکرار پر جاری جگھڑے کا تسلسل ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ مراد جمالی کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ نوتال کی حدود قبہ شیرخان گوٹھ قاسم کھوسو میں رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ قربان علی ولد محمد اسماعیل دیرکھانی موقع پر جانبحق ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی تمبو کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود باری شاخ گوٹھ غوث بخش گولہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے ایک شخص عبدالخالق ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا واقعے میں زخمی اور ہلاک کو بی ایچ یو منجھوشوری منتقل کردیا گیا پولیس تھانے صدر کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سید ارشاد شاہ ولد سید کبیر شاہ زخمی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی مال مویشی منڈی میں تربوز کچا ہونے پر تنازعہ امید علی ڈومکی طیش میں?کر چاقو کے وار کرکے ریڑھی بان قیصر شاہ کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی شرقی سولنگی محلہ میں گھریلو تنازعہ پر شیخ برادری کے دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم جس سے چار افراد عبدالرزاق شاہنواز ریاض احمد اور فیاض احمد شیخ زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ ماہی فقیر میں مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون و مرد کو زخمی کردیا گیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر زخیوں کو ڈی ایچ کیو گنداواہ منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں