ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے گاجان میں نا معلوم مسلح افراد کا رات گئے بازار میں حملہ دکانوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گاجان میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاجان بازار میں حملہ آور ہوکر شدید فائرنگ کی اور بعد میں بازار میں آگ لگا دی جس سے متعدد دکانات جل گئے لاکھوں روپے مالیت کا پرچون ودیگر سامان جلکر خاکستر ہوگیا واقعے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

