کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر شہباز چوک کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے کاروائی شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔

