ڈیرہ مراد جمالی، قومی شاہراہ پر مسلح درجنوں ڈاکو متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے نقدی، موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی حاجی شہر کے قریب لمجی قومی شاہراہ پر مسلح درجنوں ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا ڈاکووں کی گاڑیوں پر بھی فائرنگ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود دوسہ چیک پوسٹ اور لمجی کے قریب مین قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح افراد جدید اسلحے کے زور پر ناکہ لگا کر متعدد گاڑیون کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر قمیتی سامان لوٹ لیا لٹنے والے مسافروں کے مطابق ڈاکووں کی جانب گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے گاڑیون کے شیشے اور ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ شیشے ٹوٹنے سے دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے مسلح ڈاکووں لوٹ مار کرنے کے بعد بااسانی فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید اتحجاج روڈ کو بلاک کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں