کوئٹہ،پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان سمیت 4افراد گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان سمیت چار افراد گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔اس دوران دوران چار ملزمان شکیل احمد، نہال خان ثقلین ولد خیر محمد اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مختلف مقدمات میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جبکہ ایک موٹر سائیکل ٹینکی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم ثقلین، تھانہ سول لائنز کے میں بھی اشتہاری ہے، جبکہ میر بلال کھوسو مفرور ہے۔تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں