بارکھان،مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) بارکھان کے علاقے میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو بارکھان کے علاقے نہر کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرک کے علی محمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ سیاہ کاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں