خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، عوام خوف وہراس کا شکار

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق خضدار اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں