کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 5مئی اور6مئی کو(روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، چشمہ، واسا،خروٹ آباد،جبل نور، دوستین،عمر،تکاتو، ادیان اور داریم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 5مئی کو (بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، عالم خان، مالک، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹرفیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے جبکہ 6مئی کو مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvکانسی ون، کانسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ7مئی کے روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvبروری روڈ،اولڈسمنگلی،پی اے ایف، شہبازٹاون، جی او آرکالونی، جناح ٹاون، کلی دیبہ، ملک پلانٹ فیڈرز جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، جڑسا، غازی، واسا فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی نیزا ُسی روز زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

