آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق مردوں میں بھارت اور خواتین میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔
مردوں کی رینکنگ میں بھارت کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز بدستور بالترتیب چوتھی سے ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بنگلادیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلا گیا۔ افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔
خواتین کی رینکنگ میں انگلینڈ دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔

