بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کے حامل تمام نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صوبہ کے تمام علاقوں میں نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ کیاہے جہاں صارفین کی جانب سے بلوں کی مدمیں وصولی نہیں ہورہی اور وہ اپنے ذمہ بقایاجات بھی ادا ئیگی میں ناکام رہے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکونے تمام وفاقی، صوبائی، سرکاری ونجی اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم میں نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کئے جارہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں پہلے ہی تمام صوبائی، وفاقی اوردیگرنادہندگان کو نوٹسز بھی جا ری کر دیئے گئے ہیں جبکہ گھریلوو کمرشل صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے اُن کے بجلی بل پر نوٹس ارسال کئے جاچکے ہیں۔لیکن تا حال نادہندگان کی جا نب سے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر یوسف شاہ خان نے تمام آپریشن سرکلز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام علاقوں میں تمام نادہندہ سرکاری محکموں اور دیگر نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کے عمل کو تیز کریں۔ کیسکونے صوبہ میں موجودتمام سرکاری، نجی نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کرناشروع کردئیے ہیں جو اب تک اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اور اسکے ذیلی محکموں کے ذمہ ماہ مارچ 2026تک بجلی بلوں کی مدمیں تقریباً47ارب روپے سے زائد بقایاجات واجب الادا ہیں جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) کے ذمہ22727ملین روپے،لوکل باڈیز کے ذمہ 3239ملین روپے،محکمہ پولیس کے ذمہ 1531ملین روپے، محکمہ اسکول ایند ایجوکیشن کے ذمہ 9400ملین روپے،محکمہ لوکل باڈیز 3356ملین روپے، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر 1359ملین روپے، محکمہ صحت کے ذمہ 4162ملین روپے، لیبراینڈمین پاور کے ذمہ 44ملین روپے، پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کے ذمہ 17ملین روپے،،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے ذمہ454ملین روپے، بلوچستان صوبائی اسمبلی 13ملین روپے، محکمہ واساکے ذمہ 267ملین روپے، ایگریکلچر اینڈ کوآپریٹو کے ذمہ 545ملین روپے، محکمہ انڈسٹریزکے ذمہ تقریباً 40ملین روپے، محکمہ کالجز اینڈہائیرایجوکیشن721ملین روپے،محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ 1531ملین روپے،،محکمہ لائیواسٹاک 370ملین روپے،محکمہ ایری گیشن کے ذمہ 220ملین روپے،محکمہ فشریز131ملین روپے،محکمہ خوراک کے ذمہ 79ملین روپے، فاریسٹ اینڈوائلڈلائف کے ذمہ 90ملین روپے، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ 46ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔ اسی طرح وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ مجموعی طور پر تقریباً3ارب 12کروڑروپے کے بقایاجات واجبات الاداہے۔جن میں محکمہ پورٹس اینڈشپنگ کے ذمہ 54ملین روپے، الیکشن کمیشن کے ذمہ 18ملین روپے، محکمہ پوسٹل سروسز 118ملین روپے، منسٹری انفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ 30ملین روپے، یونیورسٹی آف بلوچستان 55ملین روپے، آئی ٹی اینڈٹیلی کمیونکیشن 126ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیں۔ کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات فوری طور پر ادا کریں۔ بصورت دیگر نادہندہ صارف کے بجلی کنکشنز منقطع ہونے کی صورت میں کیسکواُن کے کسی بھی نقصان یا زحمت کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں