حب (این این آئی) گزشتہ روز، ضلع حب میں ایک پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے اپنی ذاتی حیثیت میں ضلع کے 18 اسکولوں میں کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچراور دیگر ضروریات فراہم کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف تعلیمی اداروں کی دیرینہ ضروریات پوری کر دی گئیں بلکہ طلبہ کو بہتر اور باوقار تعلیمی ماحول بھی میسر آ گیا۔ اس سے پہلے میر علی حسن زہری تقریب میں پہنچے تو عوام کے ایک ہجوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تقریب میں ہزاروں کارکنان، عام شہریوں، قبائلی عمائدین، معززینِ علاقہ اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جس سے اس اقدام کی اہمیت اور عوامی پذیرائی واضح طور پر نمایاں ہوئی۔ شرکاء نے اس کاوش کو تعلیم کے فروغ کی جانب ایک عملی اور دیرپا قدم قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے کہا کہ تعلیم کے لیے سہولیات کی فراہمی اور عملی اقدامات اٹھانا ان کا مشن ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد معیاری تعلیم ہی سے رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع حب سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی بہتری کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی اور آج یہ کمی بڑی حد تک پوری کر دی گئی ہے جس سے تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور طلبہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع حب میں ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی کے لئے ہم اپنی بساط کے مطابق کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ ہماری عوام کی دعاؤں کا اثر ہے کہ ہم اپنی کاوشوں میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر یہ بات بھی نمایاں طور پر سامنے آئی کہ میر علی حسن زہری اور ان کی اہلیہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی خدمات انتہائی قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے بغیر کسی تفریق کے پورے ضلع حب میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے یکساں فلاحی، ترقیاتی اور عوامی منصوبے شروع کیے ہیں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز کوشاں ہیں اور ضلع حب کو ایک مثالی ضلع بنا کر ہی دم لیں گے۔ مزید برآں مقررین نے کہا کہ حب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صدر آصف علی زرداری کا وژن بالکل واضح ہے اور ان کی خصوصی توجہ کے باعث حب میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے وژن کے تحت پارٹی دن رات کوشاں ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، علاقہ معززین اور عوام نے میر علی حسن زہری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیم دوستی، عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی منصوبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف تعلیمی نظام مضبوط ہو رہا ہے بلکہ ضلع حب اور اس کے عوام کی تقدیر بھی بدل رہی ہے۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات جاری رہیں گے، جو علاقے میں تعلیم، ترقی اور خوشحالی کے نئے در وا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تربت میں نامعلوم مسلح افراد بینک سے 8لاکھ روپے لوٹ کرفرار
- دینی مدارس کے خلاف جاری کردہ تمام نوٹسز فوری طور پر واپس لیے جائیں، مولانا عبد الحمید عارف
- ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا اہم اجلاس 7 مئی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منعقد ہوگا
- یونیورسٹی آف تربت میں یورپی کمیشن کے مالی تعاون سے جاری ایراسمس پلس، سی بی ای RAPID منصوبے کے تحت ایک جدید ترین اسمارٹ کلاس روم قائم کر دیا گیا
- ڈپٹی کمشنر چاغی کا تفتان میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
- تعلیم کیلئے سہولیات کی فراہمی اور عملی اقدامات ہمارا مشن ہے،میر علی حسن زہری
- بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کے حامل تمام نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ
- کاروکاری کوئی روایت نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- میر سرفراز بگٹی بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے مشن پر گامزن ہیں،میر عبید گورگیج
- سرفراز بگٹی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی امور، ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ کردار پر تبادلہ خیال

