ڈپٹی کمشنر چاغی کا تفتان میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

تفتان (این این آئی) ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے سرحدی شہر تفتان میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کلی ملک خدابخش محمد حسنی میں شمسی توانائی سے چلنے والی بورنگ، آر او پلانٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی ٹینکی کا جائزہ لیا، جہاں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ تفتان بازار میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ٹیوب ویل اور زیر تعمیر بورنگ منصوبے کا بھی معائنہ کیا گیا، جو فیز ون میں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ BSDI پروگرام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کھلی کچہریوں میں شرکت کر کے اپنے مسائل اجاگر کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ علاقہ مکینوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے عوامی فلاح کی جانب مثبت پیشرفت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں