تربت میں نامعلوم مسلح افراد بینک سے 8لاکھ روپے لوٹ کرفرار

تربت(این این آئی) تربت مین بازار میں دن دہاڑے ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، نامعلوم مسلح افراد بینک سے 8 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیت اسلحہ کے زور پر بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش کاؤنٹر سے نقد رقم لوٹ لی اور سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات چند منٹوں میں مکمل کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تربت شہر میں اس نوعیت کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں