آپریشن ’فریڈم پروجیکٹ‘ روکنے کا اعلان، پاکستان میں ایرانی سفیر کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں شروع کیے گئے آپریشن ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان پر ردعمل دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فارسی میں ایک جملہ لکھا جس کا مفہوم تھا کہ جو شخص وہی تجربہ دوبارہ کرے جو پہلے ناکام ہو چکا ہو، اسے پچھتاوا ہی ملتا ہے۔

انہوں نے اسی بات کو انگریزی میں “Once Beaten, Twice Shy” کے الفاظ میں بھی بیان کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی رہنمائی کے لیے شروع کیا گیا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا گیا جو امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایرانی سفیر کا یہ بیان امریکا کے اقدام پر ایک تنقیدی ردعمل ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تناظر میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں