صحبت پور(رپورٹر) پہنور سہنڑی کے علاقے مین بازار میں نامعلوم مُسلح افراد نے فائرنگ کر کے عبدالنبی گھنیہ کو قتل کر دیا ملزمان جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی ہے آخری اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوگئی

