سبی(نامہ نگار )ریلوے کالونی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جبکہ گزرگاہوں کے دونوں اطراف جھاڑیوں نے قبضہ جما لیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مکینوں نے ریلوے حکام کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری صفائی اور جھاڑیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سبی ریلوے کالونی میں طویل عرصے سے صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر کچرے کے انبار لگ چکے ہیں۔ گلیوں اور راستوں کے کناروں پر اُگی ہوئی جھاڑیاں نہ صرف آمدورفت میں رکاوٹ بن رہی ہیں بلکہ ان کے باعث سانپ، بچھو اور دیگر موذی حشرات کے پیدا ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شدید گرمی میں کچرے سے اٹھنے والی بدبو نے ماحول کو آلودہ کردیا ہے جبکہ بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ رات کے اوقات میں جھاڑیوں کے باعث راستے مزید خطرناک بن جاتے ہیں اہل علاقہ نے ریلوے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کالونی کی صفائی اور دیکھ بھال متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکام اپنی ذمہ داریوں سے غافل دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صفائی مہم چلائی جائے، کچرے کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے اور گزرگاہوں کے اطراف موجود جھاڑیوں کو ختم کرکے علاقہ مکینوں کو ریلیف فراہم کیا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ضلعی انتظامیہ کا غیرمعیاری آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- طاقتور طبقات، حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کو اہل بلوچستان کو ہر قیمت پر فوری اور دیرپا امن دینا ہوگا،بدامنی،بدعنوانی اور دہشت گردی نے پورے بلوچستان کو متاثر کر رکھا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج نے فرائض میں غفلت برتنے پر منجھوشوریٰ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عابد بنگلزئی اور ہیڈ محرر محمد اسماعیل کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے
- کوئٹہ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی، 13 افراد گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا،میر سیف اللہ
- وفاقی وزیر چوہدری جنیدسے سینیٹر جان محمد بلیڈی، ایم این اے پھلین بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
- نوجوان تشدد کے بجائے ترقی کا راستہ اختیار کریں، حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی موجودگی تاریخ کا اہم موڑ اور دفاعی استحکام کی ضامن ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پسنی: کشتیوں پر VMS کی تنصیب لازمی قرار، ماہی گیروں کی حفاظت اور سمندری وسائل کے تحفظ پر زور
- عقل کی بات ممنوع ہے
- معمولی سی خواہش

