اوستا محمد(رپورٹر) اوستہ محمد کے سینیئر صحافی سابق صدر پریس کلب اور سندھ ٹی وی نیوز کے رپورٹر مرحوم علی مردان جمالی کی رسم قل و قرآن خوانی اپنی جگہ سلیم کالونی اوستا محمد میں ادا کردی گئی، رسم قل و قرآن خوانی کے موقع پر مرحوم علی مردان جمالی کے فرزند پاکر خان جمالی کی دستار بندی کی گئی، اس موقع پر پیر آف درگاہ غوثیہ رانی پور شریف سید حسنین شاہ جیلانی، میئر میر مظفر خان جمالی، ڈسٹرکٹ چیئرمین نوابزادہ سالار خان جمالی، سرکردہ دودا خان جمالی،سید بلاول شاہ ڈاکٹر امیر علی جمالی جبل خان جمالی، خادم حسین جمالی، مرحوم کے بھتیجہ فیصل جمالی، ناصر جمالی اور صدر پریس کلب سونا خان جمالی، میر عبد الستار خان عمرانی، میر غلام علی رند، محمد عالم رمدانی جمالی، مقدم نثار خان جمالی، ایس ایچ او نصیر آباد سٹی عبد الرؤف جمالی، استاد صاحب داد جمالی، امیر علی جمالی،علی بخش نون محمد افضل مسعود،صحافی مصری بگٹی صحافی سردار خان بنگلزئی، اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کی صحافی برادری، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا مانگی گئی اور خیرات فی سبیل لنگر تقسیم کیا گیا:

