بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی جاوید احمد خان کو برطرف کردیا

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی جاوید احمد خان کو برطرف کر دیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے چیئرمین بی ڈی اے کو 24 گھنٹے کے اندر دفتر چھوڑنے اور مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان حکومت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت قانون کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائے، چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تعیناتی غیر قانونی عمل تھا۔عدالت نے کہا کہ ایسی تعیناتیاں قابلِ تعریف نہیں، مذکورہ چیئرمین کے خلاف نیب انکوائریاں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں