بنیان المرصوص” ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی ایک روشن مثال ہے عقیل احمد لغاری

سبی(نامہ نگار)معرکہ حق “بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی سبی ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر امان اللہ شاہ کہیری نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی صدر عقیل احمد لغاری تھے۔تقریب میں یوتھ کے صوبائی صدر محمد طارق، ڈویژنل صدر عبیداللہ شر٬ضلعی سینئر نائب صدر طارق شاہ کہیری، نائب صدر محمد حنیف باروزئی٬پاکستان پیپلز پارٹی سبی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی،میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے صدر سید اسماعیل شاہ علاقائی معتبر شخصیت میر اللہ داد رند، سردار شادی خان نودھانی، کونسلر یو سی تلی سعید احمد سیلاچی، حاجی میر نصیب اللہ رند، میر مولا بخش گورگیج سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض میجر اے کے شاہین نے سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ ہال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی قربانیوں، بہادری اور ملکی سلامتی کے لیے دی جانے والی لازوال خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ “بنیان المرصوص” ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی ایک روشن مثال ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو ہر مشکل گھڑی میں تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔پاکستان ملی مسلم لیگ کے صوبائی صدر عقیل احمد لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عظیم قربانیوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعا کی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔عقیل احمد لغاری نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاکستان ملی مسلم لیگ میں شامل ہوکر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، کشمیر و فلسطین کی آزادی، شہداء کے بلند درجات اور پاک فوج کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں