خاران پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) ڈی آئی جی رخشان رینج عبدالحی بلوچ اور ایس ایس پی خاران عبدالسلام کاکڑ کے خصوصی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او خاران سعید سدھیر احمد شاہ۔ایس ایچ او سرخاران منظور احمد سیاپاد اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق خاران پولیس نے چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیوں کے دوران اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائیں۔پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران چھ (06) مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو (02) موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔منشیات کے مختلف مقدمات میں ایک (01) کلو گرام چرس، ایک (01) کلو گرام ہیروئن اور ایک سو بیس (120) گرام چرس برآمد کی گئی۔اسی طرح ایک دکان میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں