امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد

امریکا نے بھارت کی ایک آن لائن فارمیسی کمپنی سے وابستہ 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ وہ جعلی ادویات فروخت کرنے والے ایک نیٹ ورک سے منسلک تھے جن میں خطرناک منشیاتی مادہ فینٹانائل شامل تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ یہ افراد بھارتی کمپنی ’کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز‘ اور اس کے مالک کے قریبی ساتھی ہیں۔ مذکورہ کمپنی بھارت سے آن لائن فارمیسی کا کاروبار چلاتی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی جعلی نسخہ جاتی گولیاں فروخت کر رہی تھی جن میں فینٹانائل شامل تھا۔ فینٹانائل ایک انتہائی طاقتور مصنوعی اوپیئڈ دوا ہے جو درد کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے، لیکن امریکا میں اس کے غیر قانونی استعمال کے باعث ہزاروں اموات ہو چکی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان تھامس پگٹ نے بیان میں کہا کہ غیر قانونی فینٹانائل بہت زیادہ امریکیوں کی جان لے رہا ہے، جو لوگ امریکی عوام کو زہر دینے میں ملوث ہیں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی میں قائم کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز کی ویب سائٹ بھی قابل رسائی نہیں رہی، جبکہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے نام یا رابطہ معلومات بھی دستیاب نہیں ہو سکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ کمپنی فینٹانائل کی اسمگلنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر رہی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی فینٹانائل کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دے چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی حکومت نے اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی ہو۔ گزشتہ سال بھی کے ایس انٹرنیشنل ٹریڈرز اور دو بھارتی شہریوں پر جعلی فینٹانائل گولیاں سپلائی کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں