خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )گورنمنٹ آف بلوچستان کے مالی تعاون سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام رائیز پروگرام کے تحت نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے ہال میں مقامی لوگوں کے زیر قیادت اقدامات سے ماحولیاتی تحفظ کے عنوان پر ایک سیمنار منعقد ہوا جس کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے چیرمین میر محمد جمعہ کبدانی تھے پروگرام کا آغاز دعوت کلام پاک سے ہوا ، بی آر ایس پی رائیز پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر سید یسین شاہ احسان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منعقدہ سیمنار اور رائیز پروگرام کے حوالے سے ایک تفصیلی آگاہی دی، سیمینار سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر احمد مہر ، ڈائریکٹر ریسرچ محمود چنال، رائیز پروگرام واشک کے کوآرڈینیٹر حبیب ملنگزئی میر آذاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری کے انچارج صبغت اللہ نوشیروانی ، سماجی رہنما سفر خان راسکوہی ، مقبول سالاری ، ندیم احمد سیاہ پاد ، برکت علی سیاہ پاد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور اسکے تحفظ کے حوالے سے ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں اس کے لئے ضروری ہیں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہیں، پانی ایک نعمت ہے اس کو فضول استعمال نہ کرے بلکہ ضرورت کے مطابق استعمال کی ضرورت ہیں اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اگر سرکاری اسکولوں اور محکموں کے دفاتر وغیرہ میں درخت لگادے بلکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام ہر ایک طلباء وطالبات کی ذمہ داریاں دے کہ وہ ایک ایک درخت اپنے گھروں میں لگائیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی میں واضح فرق نظر آئے گا اس کے علاوہ زمیندار بھی اپنے اپنے زرعی زمینات میں موسمی درخت اگائیں جس سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ زرعی فصلات محفوظ رہ سکتے ہیں خاران چونکہ آبی ذخائر سے مالا مال علاقوں میں شمار ہوتا ہیں بجائے کہ اپنے زرعی زمینات میں وقتی فصلات اگائیں ان زمینات میں ایسے درخت لگانے کی کوشش کرے جس سے ان کے پھل ۔سائے ۔لکڑی اور فصلات بھی محفوظ ہوسکتے ہیں محکمہ جنگلات اور ایگریکلچرل ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ علاقے میں ماحولیاتی تبدیلی کے خاطر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لئے لوگوں بالخصوص زمینداروں کو راغب کرے انھوں نےکہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے مراد قدرتی ماحول کو بچائے اس کی بحالی اور اسے نقصان سے محفوظ رکھنے کے اقدامات ہیں بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کی وجہ سے ہمارے ماحول کو کئی سنگین خطرات لاحق ہیں ماحولیاتی تحفظ اور تبدیلی کے اہم پہلو اور طریقے درج ذیل جس میں آلودگی پر قابو پانا شجرکاری اور جنگلات کو تحفظ دینا ہیں ماحولیاتی تحفظ صرف حکومتوں اور دیگر غیر سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک ایک انفرادی فریضہ بھی ہیں اپنے ارد گرد صفائی رکھنا اور پلاسٹک کے ٹھیلوں کا استعمال ترک کرنا ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہیں ۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور شرکاء نے درخت لگا کر ماحولی تبدیلی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا ۔

