خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے حیدر کی دکان سے ٹائر چوری کرکے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔دورانِ تفتیش ملزم محمد یوسف ولد خیر بخش قوم مینگل سکنہ کلی زاروزئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ٹائر بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واردات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

