خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) (سیسا) رخشان ڈویژن کے الیکشن چیرمین الیکشن کمیشن رخشان نصرت اللہ کی سربرائی میں ہوئے ۔رخشان ڈویژن کی کونسلرز کی باہمی مشاورت سے علم دوست پینل کابینہ کے عہدیداروں نے اپنے اضلاع سے ڈویژنل کابینہ کے لیے نامنیشن پیش کیے۔ ان عہدیداروں کا انتخاب سیسا بلوچستان کے دستور العمل کے تحت کیا گیا۔منتخب عہدیداروں میں صدر سمیع اللہ ضلع خاران ۔چیرمین نذر حسین سمالانی ضلع چاغی، جنرل سیکرٹری قزلباش فواد ضلع نوشکی، آرگنائزر قادر بخش ضلع واشک، جبکہ سینیٹر نائب صدر میڈم زرگل قاسم شاہ خاران ،کوارڈینیٹر شوکت علی چاغی اور سیکرٹری فنانس حاجی حمید اللہ واشک شامل ہے۔اس موقع پہ سیسا بلوچستان کے جونیر نائب صدر نصرت اللہ، سیسا خاران کے صدر محمد حسین بلوچ، سینیر رکن پرنیسپل ماڈل سکول خاران حاجی عطاء محمد اور فنانس سیکرٹری سیسا خاران جنید آحمد نے نوٹیفیکشن ڈویژنل صدر سمیع اللہ کے حوالے کیا اور کابینہ کو مبارک باد پیش کیا

