لسبیلہ(بیوروچیف) لسبیلہ کے سینئر اور فرض شناس سی آئی اے آفیسر جان محمد جاموٹ اپنی بہترین کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور عوام دوست رویے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں خاصی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جان محمد جاموٹ نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ذرائع کے مطابق سی آئی اے لسبیلہ میں تعیناتی کے دوران جان محمد جاموٹ نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرکے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے متعدد مقدمات کو ٹریس کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پہنچایا جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جان محمد جاموٹ نہ صرف ایک بہادر پولیس افسر ہیں بلکہ وہ عوام کے مسائل سننے اور فوری حل کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے محنتی اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ عوام کو مزید بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔لسبیلہ کے مختلف سماجی و قبائلی رہنماؤں نے بھی جان محمد جاموٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علاقے کے امن اور عوامی مفاد کیلئے مثبت کردار ادا کیا

