کوئٹہ (رپورٹر) ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر دور ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کنڈ عمرانی بدرنگ کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے این 25 قومی شاہراہ پر پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔
یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد بلوچستان کے ممتاز ماہرِ معاشیات اور محقق سمجھے جاتے ہیں۔ وہ گوادر، بلوچستان کی معیشت، وسائل کی تقسیم، غربت، وفاقیت، نسلی سیاست، تنازعات اور سی پیک سمیت مختلف موضوعات پر 38 سے زائد مقالے لکھ چکے ہیں۔
اس سے قبل وہ لسبیلہ یونیورسٹی میں شعبۂ معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر منظور احمد نے برطانیہ کی معروف ڈرہم یونیورسٹی سے اکنامکس اینڈ فنانس میں ایم ایس اور ڈویلپمنٹ اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
2022 میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اکنامک ایڈوائزری کونسل کا رکن بھی مقرر کیا تھا۔
ڈاکٹر محمد ارشاد جو یونیورسٹی آف گوادر میں وائس چانسلر کے پرسنل سٹاف آفیسر، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرار اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ یونیورسٹی آف بزنس مینجمنٹ کراچی سے مینجمنٹ سائسز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ انتظامی امور، معاشیات، سپلائی چین مینجمنٹ اور ادارہ جاتی کارکردگی جیسے موضوعات پر مختلف تحقیقی مقالات بھی لکھ چکے ہیں۔
مکمل تفصیل پہلے کمنٹ میں

