اوستہ محمد: فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب 14ویں آل سندھ بلوچستان T20 ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا

اوستہ محمد ( عابدعلی ) 14 واں آل سندھ بلوچستان بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی موٹر بائیک کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے کا آج فائنل میچ فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد بمقابلہ شہید نیاز مستوئی کرکٹ کلب ڈیرہ مراد جمالی کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ۔ یہ فائنل میچ فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے7وکٹوں سےجیت کر چیمپئن بن گئی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوے شہید نیاز مستوئی کرکٹ کلب ڈیرہ مراد جمالی نے مقررہ 20 اوورز میں 134رنز کا ہدف دیا ۔ فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے مقررہ ہدف 18ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
اس میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دائم خان کے نام رہا جسے کیش انعام اور یادگار شیلڈ سے نوازا گیا ۔
اس میچ کے مہمان خصوصی جناب سردار محمد ہارون خان جمالی صاحب تھے ۔
جبکہ اعزازی مہمان چئیرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفر آباد جناب میر ابراھیم خان جمالی صاحب ،سینئیر سپریٹنڈنٹ پولیس اوستہ محمد جناب معاذ لرحمن صاحب ،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد جناب محمد رمضان اشتیاق صاحب ،تحصیلدار اوستہ محمد گامن خان بوہڑ ، محمد یاسین جمالی صاحب لوکل گورنمنٹ اوستہ محمد تھے ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر ریاض احمد ابڑو نے آنے والے معزز مہمانوں کو اجرک اور شیلڈ کا تحفہ پیش کیا ۔
مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ۔ ونر کو نیا موٹر بائیک 2026 ماڈل ونر ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار کیش انعام بمع رنر اپ ٹرافی دی گئی۔
اس ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کا ایوارڈ ناصر علی اور ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز زبیر مینگل جبکہ میچ کا بہترین کھلاڑی دائم خان عمرانی کے نام رہا ۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شبیر جان مستوئی نے سرانجام دئیے۔
اس میچ کے امپائرز نصر اللّه شاد بہرانی اور عابد علی عمرانی اسکورر محمد یوسف چانڈیو کمنٹیٹر جمیل احمد عرف شعیب اختر ٹورنامنٹ انتظامیہ عارف علی دایو اور کیمرہ مین علی دوست جمالی تھے ۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر حسین مغل ،ٹورنامنٹ سیکرٹری ریاض احمد ابڑو نے آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا آخر میں ٹورنامنٹ انتظامیہ نے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں