کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے تربت اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات، لیڈی کانسٹیبل اور معروف براہوئی ادیب پروفیسر غمخوار حیات کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیڈی پولیس اہلکار کے شوہر اور بیٹے کا زخمی ہونا افسوسناک ہے، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ پروفیسر غمخوار حیات پر حملہ بلوچستان کی علمی، ادبی اور فکری اقدار پر حملہ ہے، علم و قلم کے دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دہشت گرد اساتذہ، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

