بزمِ جہاں آراء کے زیر اہتمام معروف شاعر بقا محمد بگٹی کے اعزاز میں مشاعرے،موسیقی کی محفل کا انعقاد (آ ج) ہوگا

کوئٹہ (این این آئی) بزمِ جہاں آراء کے زیر اہتمام معروف شاعر بقا محمد بگٹی کے اعزاز میں ایک شاندار مشاعرے اور موسیقی کی محفل کا انعقاد آ ج شام 4 بجے چیمبر آف سمال انڈسٹری، حالی روڈ کوئٹہ میں کیا جائے گا۔تقریب کی صدارت ممتاز ادبی شخصیت زاہد آفاق کریں گے جبکہ کراچی سے آنے والے معروف شاعر بقا محمد بگٹی مہمانِ اعزاز ہوں گے۔ اس موقع پر گوادر سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر فیض محمد شیخ بھی خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔منتظمین کے مطابق چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف حاجی ولی محمد نورزئی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔مشاعرے کے اختتام پر“جشن اے ڈی بلوچ”کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ موسیقی کی محفل بھی منعقد ہوگی، جس میں نامور گلوکار عارف بگٹی اور نوجوان گلوکار سبحان اقبال خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب کی چیئرپرسن جہاں آراء تبسم اور بزمِ جہاں آراء کے اراکین نے شعراء، شاعرات، فنکار برادری اور ادب دوست افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جبکہ غلام علی جون بطور رابطہ سیکرٹری انتظامی امور سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں