ڈیرہ بگٹی: خشک سالی ایمرجنسی اقدامات کے تحت مال مویشیوں کیلئے فری ویٹرنری کیمپس قائم

ڈیرہ بگٹی(رپورٹر) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری خشک سالی ایمرجنسی اقدامات کے تحت تحصیل سوئی کے یونین کونسل پیش بوگی، کلی عثمان اور ٹلی مٹ میں مال مویشیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپس اسٹار نیٹ ورک کے تعاون سے آزاد فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک ڈیرہ بگٹی کی ٹیکنیکل سپورٹ سے منعقد ہوئے۔
کیمپس میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیموں نے سینکڑوں جانوروں کا طبی معائنہ کیا، مفت ادویات فراہم کیں اور حفاظتی ٹیکے لگائے۔ اس موقع پر مالداروں کو خشک سالی کے دوران جانوروں کی بہتر نگہداشت اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فری کیمپس خشک سالی سے متاثرہ مالداروں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہو رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں