خاران میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، تاجر برادری کا شٹر ڈاؤن احتجاج اور سڑک بلاک

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) خاران شہر میں چوری وڈکیٹی کے واردات تھم نہ سکا آئے روز چوری سے عوام کی مال محفوظ نہیں ہیں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے بازار کے ہندومحلہ میں ہندو براددری کے دکانوں کو اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل اور دیگر سامان لیکر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دن دھاڑے بازار قعلہ روڈ پر موبائل کے دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل دکان میں ڈکیتی کرتے ہوئے موبائل اور نقدی لے گئے جس پر انمجن تاجران خاران نے ہنگامی طور پر اجلاس بلاکر بازار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازار کو بند کردیا اور ساتھ ہی چیف چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرے کئیے گئے انمجن تاجران خاران کے راہنماوں نے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ عوام کے جان ومال کی تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں آئے روز دکانوں اور گھروں میں نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور چوری کے وارداتیں کررہے ہیں لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہیں اور دیدہ دلیری سے چوری ڈکیتی میں اضافہ ہوتا جارہا ہیں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کئی چوری ڈکیتی کے وارداتیں ہوئے ہیں اور خاران بدامنی کا شکار ہیں انھوں نے کہا خاران کے موجودہ حالات سے تاجر برادری شدید متاثر ہوچکے ہے دن دھاڑے اور شام کے اوقات میں دکاندار چوروں اور،ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جرائم پیشہ عناصر اس قدر بااثر ہوچکے ہیں کہ اسلحہ کے زور پر دکانداروں کو لوٹ کر بآسانی فرار ہوجاتے ہیں جبکہ ہندو براددری بھی متاثر ہوگئے ہیں انھوں نےکہا کہ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات نے ثابت کردیا کہ معتلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں تاجر برادری خود کو کسی صورت محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں جبکہ شہر کے بازار جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دئیے گئے ہیں اگر یہ صورت حال اسی طرح برقرار رہی تو تاجر برادری مزید سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں