مجھے ظالم یا دکٹیٹر کہہ لو برداشت کرلوں گا لیکن بیوقوف نہ بولو، ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ظالم اور آمر کہلائے جانے کو برداشت کر سکتے ہیں تاہم انہیں بیوقوف نہ کہا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر نے ایک ریلی میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ میں توہین سے اس قدر نفرت کرتا ہوں کہ میں انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس ذہنی امتحان سے بھی گزرا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ ڈاکٹر! مجھے ایک شاندار ظالم ڈکٹیٹر کہہ دیا جائے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لیکن میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے بیوقوف بولیں۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ ایسے میں میں کیا کروں۔ کیا کوئی ٹیسٹ ہے جو میں لے سکتا ہوں؟’ جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ آپ علمی امتحان سے گزریں۔ میں نے پوچھا کتنے صدور یہ امتحان لے چکے ہیں جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ کوئی بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں