کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوست احباب، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شرکاء نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ حاجی علی مدد جتک نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔

