صحبت پور: نامعلوم چور پولیس تھانہ کے قریب سے موٹر سائیکل لے اڑے

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خاران کے ضلعی صدر و سابق ناظم شمالی سٹی خاران و کونسلر میونسپل کمیٹی حاجی غلام سرور بلوچ نے کہاکہ خاران میونسپل کمیٹی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنے پر فرزند خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ فیصلہ خاران کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہیں اور اس سے شہر کی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہاکہ خاران کی آبادی میں مسلسل اضافہ شہری حدود کی توسیع اور بنیادی سہولیات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینا ناگزیر ہوچکا تھا اس اقدام سے بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل میسر آئیں گے اور شہری مسائل کے حل میں خاطر خواہ بہتری آئے گی حاجی غلام سرور بلوچ نے کہاکہ میر شعیب جان نوشیروانی نے ہمیشہ خاران کے عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہیں میونسپل کارپوریشن کا قیام ان کی عوام دوست سوچ دور اندیش قیادت اور خاران کی ترقی کے لئے سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس فیصلے سے صفائی ستھرائی نکاسی آب سڑکوں کی بہتری شہری سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ خاران کے عوام کی دیرینہ خواہش آج پوری ہوئی ہیں اور یہ کامیابی پوری ضلع خاران کے لیے باعث فخر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ میر شعیب جان نوشیروانی مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ خاران کی تعمیر و ترقی عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے آخر میں حاجی غلام سرور بلوچ نے کہاکہ ترقی یافتہ صاف ستھرا اور ماڈل خاران ہمارا مشترکہ خواب ہیں اور میونسپل کارپوریشن کا قیام اس خواب کی تعبیر کی جانب ایک مضبوط اور تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں