لورالائی (این این آئی) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اسلام آباد کے ایک وفد جس کی سربراہی پروفیسر شفیع نے کی نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے مختلف ڈپارٹمنٹس اور لورالائی میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا جس میں سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمٰن پانیزئی سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی سابق وفاقی وزیر سردار سکندر حیات جوگیزئی ڈپٹی کمشنر لورالائی حسیب شجاع ڈی ایچ او لورالائی فرزند حاجی طور افضل خان ڈاکٹر مقبول کاکڑ، ایم ایس لورالائی ڈاکٹر انور مندوخیل،،ڈاکٹر فہیم سابق ایم ایس ٹیچینگ ہسپتال لورالائی سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان کدیزئی، اور قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے بعد میں سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی نے مہمانوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا اور انھیں تحائف بھی پیش کیے انہوں نے لورالائی میڈیکل کالج میں ایف سی پی ایس کلاسز کے اجراء کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

