پیپلز پارٹی جب برسراقتدار آئی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، نورالدین کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،ڈاکٹر سبحان اور ملک شاہ زیب کاسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جس کا واضح ثبو محکمہ ایری گیشن میں میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے جس پر صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انکی ذاتی کوششوں سے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سرکی روڈ پرپاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر ایری گیشن میرصادق عمرانی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر لالہ روزی خان کاکڑ کے توسط سے نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی نوکریوں کے آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نورالدین کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ظفر خان داوی، پی ایس ایف کے اسرار شاہوانی، مصور خان، صوبائی کونسل کے رکن حاجی عبدالغفور سلیمانخیل، کوئٹہ سٹی کے کونسل ممبران عبدالواحد باکسر، اللہ نور ترین اور دیگر میں محکمہ ایری گیشن کی نوکریوں کے آرڈر تقسیم کئے۔ نورالدین کاکڑ اوردیگر نے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر روزی خان کاکڑکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی نے جب سے اپنی وزارت کا چارج سنبھالا ہے اب تک سینکڑوں نوجوانوں کو میر ٹ پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جس سے سینکڑوں گھروں کے چولہے جلے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی،کپڑا اورمکان کا نعرہلگایا ہے اور جب بھی پارٹی برسراقتدارآئی نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے اد اکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں